نئی دہلی ۔ 16۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ (سی ڈول) نے طلبہ کے لئے آن لائن تعلیم کا اہتمام کرنے جارہاہے ۔ یہ بات سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر احرار حسین نے بتائی ہے ۔جاری ریلیز کے مطابق لاک ڈاون کے پیش نظر آن لائن تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ، اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ(سی ڈول) سرگرم ہے ،طلبا تک پہنچنے اور انہیں ہر طرح کی آسانی بہم پہنچانے ، تعلیمی دشواریوں کو دور کرنے کی سمت میں سنٹر ہرممکن کام کررہا ہے ،طلباکیلئے آن لائن کونسلنگ کلاسز بھی ہونی ہے اس کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں تاہم سنٹر بہت جلدہی اپنے طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کی شروعات کریگا، اس حوالے سے اکیڈمک اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کی ہفتہ میں چار آن لائن میٹنگز ہورہی ہیں تاکہ آن لائن تعلیم میں طلبا کو آرہی دشواریوں کاحل نکالا جاسکے ۔ اسی پسِ منظر میں حکومت کے آن لائن تعلیمی سسٹم کے حوالے سیسی ڈول کے زیر اہتمام ایک اہم آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا، اس میں سی ڈول کے اکیڈمک کوآرڈینیٹرز اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے شرکت کی، حکومت ہند کا ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے اقدامات کے موضوع پر منعقدلیکچر کے کلیدی خطبہ میں سی ڈول کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ کوڈ 19-لاک ڈاون کے پیش نظر آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے ۔