نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج ٹوئیٹ کیا کہ ملک بھر میں جو لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے اس سے لاکھوں کسانوں ‘ تارک وطن مزدوروں اور یومیہ اجرت پانے والوں کے علاوہ تاجرین کیلئے بے تحاشہ مشکلیں پیدا ہوگئیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ بوجھ کے ساتھ ایک راستہ نکالا جانا چاہئے ۔ بڑے پیمانے پر معائنے کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کو الگ تھلگ کیا جانا چاہئے اور دوسرے علاقوں میں تجارت کو بتدریج شروع کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے ۔
