حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر رچہ کنڈہ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوسرے دن پولیس نے مقدمات درج کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 139 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
