لا19.5 لاکھ روپئے مالیتی سونا شمس آباد ایرپورٹ پر ضبط

   

شمس آباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 19.5 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ کے ایک نامعلوم مسافر جب شمس آباد ایرپورٹ پہنچا اسے علم ہوگیا کہ لگیج کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے اس نے سامان کو ایرپورٹ میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کسٹمس عہدیداروں کی تلاشی کے دوران ایک نامعلوم بیاگ کی تلاشی لینے پر اس میں مٹھائی کے ڈبوں میں چاکلیٹس کو سونے سے لپیٹ کر اور فوٹو فریم میں چھپا کر لارہا تھا اس بیاگ کو ضبط کرلیا گیا۔ سونے کا وزن 585.64 گرامس اور مالیت 19 لاکھ 50 ہزار روپئے بتائی گئی۔ کسٹمس عہدیداروں نے سونے کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور نامعلوم اسمگلر کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے۔