بیروت : لبنان میں معاشی بحران ، غربت اور مہنگائی کے باعث حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ آئے روز کسی کی خودکشی کی خبر سامنے آجاتی ہے۔ لبنانی تقریبا ہر روز ایسی خبر سنتے ہیں کہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر پیغام چھوڑا ، دنیا چھوڑنے پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا اور موت کو گلے لگا لیا اور اپنے اس انتہائی اقدام کی وجہ بھی بیان کی اور خود کو معاف کرنے کی درخواست بھی کی۔جمعرات کی سہ پہر فیس بک اکاؤنٹ پر لبنانی شہری 62 سال کے بیار صاقر کا الوداعی پیغام بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے۔ بیار صاقر نے کہا یہ خودکشی کرنے سے قبل میرا آخری پیغام ہے۔پیغام شائع ہونے کے فوراً بعد بیار کے دوستوں اور رشتہ داروں نے سرگرمی دکھائی اور بیار کو اپنے خطرناک اور تاریک فیصلے سے باز رکھنے کی کوشش کی، لیکن اس نے اس کے فون کا جواب نہیں دیا۔