بیروت : سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرگذشتہ چند گھنٹوں میں لبنان سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک فوجی کو اپنی بیوی پر بدترین تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری طرف سماجی اور عوامی حلقوں میں اس واقعے پر شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے تشدد کے مرتکب شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گھٹنوں کے بل دیوار کی طرف منہ کرکے بیٹھی ہوئی اور اس نے ہاتھ اوپر اٹھا رکھے ہیں۔ اس دوران اس کا شوہر جو ایک فوجی بتایا جاتا ہے آتا ہے اور مار پیٹ شروع کردیتا ہے۔پتہ چلا ہے کہ یہ کلپ شمالی لبنان کے علاقے میں فلمایا گیا تھا جہاں اس خاتون کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ شخص لبنان میں داخلی سکیورٹی فورسز سے تعلق رکھتا ہے اور ایک فوجی ہے۔