لبنان سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ سرحد پر الغجر کے علاقے میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 43 ہتھیار ضبط کیے ہیں۔ ہفتے کے روز ایک ٹوئٹ میں فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب بعض مشتبہ افراد کا پتا چلایا، جو الغجر گاو?ں کے علاقے میں لبنان سے اسرائیل میں کئی بیگ منتقل کر رہے تھے۔