بیروت ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لبنان میں فلسطینیوں کے حق میں نکالے گئے تحریک فتح کے جلوس میں مقامی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقتول حسن علاء الدین عین حلوہ پناہ گزین کیمپ میں لبنانی وزیر محنت کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
