لبنان میں اسرائیلی حملوں پر تنقید :پوپ فرانسس

   

ویٹی کن: پوپ فرانسس نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے سکریٹری حسن نصراللہ اور غیرمسلح شہریوں کی شہادت پر تنقید کی اور کہا کہ یہ حملے اخلاقیات سے ماورا ہیں۔میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس بیلجیم سے واپس روم جا رہے تھے اور دوران پرواز کہا کہ ممالک اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے اس قدر جارحیت نہیں کرسکتے یہاں تک کہ جنگ میں بھی اخلاقیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ غیراخلاقی ہے لیکن جنگ کے قواعد بھی کچھ اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
دوران پرواز پریس کانفرنس میں ایک سوال پر 87 سالہ پوپ فرانسس نے کہا کہ دفاع ہمیشہ حملے سے متناسب ہونا چاہیے جب کچھ غیرمتناسب ہو تو پھر کسی ایک کی برتری ہوتی ہے جو اخلاقیات کے ماورا چلی جاتی ہے۔