لبنان میں تحائف کے تبادلے کیلئے نقد رقم کے گلدستے

   

بیروت : لبنان میں گذشتہ تین سال سے مالی طور پر خستہ حالی کے باعث ایک کاروباری شخصیت نے مہنگے داموں پھول خرید کر گلدستے بنانے کی بجائے عوام کے لیے نقد رقم سے ہی گلدستے کی صورت میں تحائف کے تبادلے کا آغاز کر دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق لبنان کی 30 سالہ تمارا الحریری نے عزیزوں اور دوستوں کے لیے تحائف کے جدید ورژن کے طور پر بیش قیمت گلدستوں اور مہنگے ‘پھولوں’ کا تخلیقی متبادل پیش کر دیا ہے۔ لبنان میں اب عوام پھولوں کی بجائے نقد رقم کے گلدستے تحفے میں دے سکتے ہیں۔روئٹرز نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے تخلیقی خاتون نے بتایا کہ میں نے سوچا مہنگے ترین عمدہ پھول خرید کر گلدستے تیار کرکے فروخت کرنے کے بجائے اس کا متبادل تلاش کرنا چاہئے۔