بیروت: لبنانی فوج نے دو شامی باشندوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان کے کئی علاقوں پر حملوں کے اثرات کو دستاویز کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے ان کو بھرتی کیا تھا۔فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاسوسی نیٹ ورکس اور اسرائیلی دشمن ایجنٹوں کی نگرانی اور پیروی کی کارروائیوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ ے دو شامیوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات کی تصویر کشی کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے اثرات کو دستاویزی شکل دینے کی کوشش کی۔فوج کے مطابق یہ ثابت ہوا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف مجاز عدلیہ کی نگرانی میں تحقیقات شروع کی گئیں۔لبنان اور اسرائیل حالت جنگ میں ہیں۔