لبنان میں ملازمتیں ختم ، زراعت کرنے اورموم بتیاں خریدنے کی ہدایت

,

   

بیروت۔ذوقان عبدالخالق 2012 سے بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں بطور نرس کام کرتے تھے لیکن سینکڑوں دیگر ساتھیوں سمیت ان کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔خبررساں ادارے کے مطابق لبنان میں خراب معاشی حالات کی وجہ سے دواخانے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔29 برس کے ذوقان عبدالخالق نے کہا ہے کہ ان کی چھوٹی بچی ہے جس کے خوراک اور پانی چاہیے اور اس کی ویکسین کے لیے بھی ادائیگی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرنسی میں گراوٹ کا مطلب ہے کہ لبنانی پاؤنڈز میں اس کی پنشن پانچ سو امریکی ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔ذوقان عبدالخالق نے حکمران طبقے کو بجلی کی لوڈشیڈنگ، قیمتوں میں اضافے اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے کا الزام لگایا ہے۔آپ اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے، آج کل کون نوکری دیتا ہے؟ وہ ہمیں یہاں تک لائے اور اب وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ جائیں کھیتی باڑی کریں اور موم بتیاں خریدیں، آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔میڈیا کے کئی بار رابطے کے باوجود بیروت میں امریکن یونیورسٹی نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا۔مقامی میڈیا اور ملازمین کے مطابق کہ یونیورسٹی نے500 سے زیادہ ملازمین کوبرطرف کیا ہے۔ ملازمین کو انتظامی اور نرسنگ کے شعبوں سے برطرف کیا گیا ہے۔مئی میں یونیورسٹی کے صدر فیڈلو خوری نے میڈیا سے کہا تھا کہ خراب مالی صورتحال کی وجہ سے یونیورسٹی کے عملے میں کمی کی جائے گی۔انفو پرو فرم کی سروے کے مطابق لبنان کے خانگی شعبوں میں اکتوبر اور فروری میں دو لاکھ 20 ہزار ملازمتیں ختم کی گئیں۔یونیورسٹی کے ایک اور ملازم محمود ایدلبی بھی نوکری سے برطرف کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب سے لبنانی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہوئی ہے ان کی آمدنی تقریباً سو ڈالر رہ گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیا ہم یونیورسٹی پر بوجھ ہیں؟ ہم اس معاشی صورتحال سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ہمارا کوئی نہیں کہ ہماری مدد کر سکیں۔یونیورسٹی کے سابق طلبہ نے سوشل میڈیا پر ملازمین کوبرطرف کرنے کے موقع پر سکیورٹی فورسز کی موجودگی پر تنقید کی ہے۔ پانچ بچوں کے والد 59 برس کے خالد الہومسی نے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں دن رات گزارے۔ یہ میرا گھر ہے۔ان کے مطابق انہوں نے 35 برس یونیورسٹی میں کام کیا اور آخر میں یہ کیا کہ ان کو نکالا گیا۔وہ اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں اب ایک ملین لیرا (لبنانی پاؤنڈ) سو ڈالر کے برابر ہے، میں اس رقم سے کیا کر سکتا ہوں؟