لبنان میں پٹرول کے حصول پر تلخ کلامی‘ 3 افراد قتل

   

بیروت: لبنان میں پٹرول کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلی اور پٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاریں اور جھگڑے معمول بن گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حالیہ واقعات میں قطار میں تلخ کلامی پر 3افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ پہلا واقعہ شمالی لبنان میں پیش آیا جہاں پیٹرول اسٹیشن پر شروع ہونے والی ہنگامہ ا?رائی میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ دوسرا واقعہ طرابلس میں پیش ا?یا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ اور دستی بم سے حملے کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان میں معاشی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔ لبنانی کرنسی 90 فیصد سے زائد قدر کھو چکی ہے جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرول، ادویہ اور بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں جنریٹر کا استعمال بڑھ گیا ہے اور پیٹرول اسٹیشن پر لوگوں کی لمبی قطار معمول بن گئی ہے۔ جنریٹروں کو چلانے کے لیے اب پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر بھی ختم ہوتے جارہے ہیں اور اب عوام نے گیس اسٹیشن کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔