لتا منگیشکرکورونا پازیٹیو، شریک دواخانہ

   

ممبئی: ملک کی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکوکورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔92 سالہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا۔ نومبر 2019 میں لتا منگیشکرکو سینے میں انفیکشن کے باعث ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ عرصے زیرعلاج رہی تھیں۔