لداخ تنازعہ میں حکومت قوم کو اعتماد میں لے : کانگریس

   

نئی دہلی : کانگریس میں آج وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پر زور دیا کہ لداخ میں جاری سرحدی تنازعے کے بارے میں چینی کے ساتھ بات چیت کے معاملے میں قوم کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ عوام چینی فریق کے ساتھ بار بار بات چیت کے نتائج کے بارے میں جانکاری چاہتے ہیں ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ اہم مسئلہ پر قوم کو اعتماد میں لینا وزیراعظم اور وزیر دفاع کا ’’ راج دھرم ‘‘ ہے ۔ مشرقی لداخ میں سرحد کے پاس چینیوں نے تقریباً دو ماہ قبل 20 ہندوستانی فوجیوں کو شہید کردیا تھا۔ تب سے کانگریس مسلسل کہہ رہی ہے کہ مودی حکومت بزدلی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔۔