لداخ میں راہول گاندھی کا رائیڈر والا انداز

,

   

Ferty9 Clinic

خود بائک چلا کر پینگونگ جھیل پہنچے‘دورہ میں 25اگست تک توسیع
لیہہ:کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اس وقت لداخ کے دورہ پر ہیں۔ ان کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں وہ رائیڈر کا انداز اختیار کیے ہوئے ہیں۔ وہ خود ہی بائک چلا کر خطرناک راستوں سے ہوتے ہوئے پینگونگ جھیل پہنچے جہاں وہ ایک سیاحتی کیمپ میں رات گزاریں گے۔ راہول گاندھی نے جمعہ کو لداخ کے اپنے پہلے سفر کے دوران لیہہ میں 500 سے زیادہ نوجوانوں کے ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن میں حصہ لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق راہول گاندھی 25 اگست تک لداخ میں رہیں گے۔ لداخ جب سے مرکز کے زیر انتظام خطہ بنا ہے، یہ راہول گاندھی کا پہلا دورہ ہے۔ راہول گاندھی جمعہ کو کارگل میموریل بھی پہنچے تھے۔ انھوں نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ لیہہ میں ایک فٹ بال میچ بھی دیکھا تھا۔راہول کو بائیک چلانا بہت پسند ہے۔ اس کے ساتھ ہر وقت بھاری سکیورٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل نہیں چلا پاتے۔ راہول گاندھی نے کئی انٹرویوز میں اس کا ذکر کیا ہے۔ حال ہی میں انہیں قرول باغ میں ایک موٹر شاپ پر بھی دیکھا گیا تھا۔ اس دوران ان کی موٹر مکینکس سے بات چیت ہوئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راہول اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ 20 اگست کو پینگونگ جھیل پر منائیں گے ۔ راہول کا یہ دورہ 30 رکنی (LAHDC)۔ کارگل اور اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے ہو رہا ہے۔ راہول گاندھی جمعرات کو لداخ پہنچے، جہاں لیہہ ہوائی اڈے پر پارٹی لیڈران اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اگرچہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے اس سال کے شروع میں دو بار سری نگر اور جموں کا دورہ کیا تھا لیکن انہوں نے لداخ کا دورہ نہیں کیا۔