لندن: اسلام عفو ودرگذر کا پیغام دیتا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال لندن میں دیکھنے میں آئی۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کچھ دن قبل مسجد کے مؤذن پر پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مؤذن جن کا نام رافت بتایا گیا ہے وہ اس معاملہ میں معمولی زخمی ہوگئے۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارہ کو دئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہا کہ وہ حملہ آور کی تعلق اپنے دل میں کوئی نفرت یا غصہ نہیں رکھتے بلکہ انہیں صرف افسوس ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے کاندھے پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں ان کا خون بھی بہنے لگا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مصلیوں نے حملہ آور کو دبوچ لیا اور لندن پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس واقعہ کی وزیر اعظم بورس جانسن بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ عبادت گاہوں کے مقامات پر ایسے واقعات کا پیش آنا خطرناک بات ہے۔