لندن ۔ ایسٹ لندن میں فلیٹس کے ایک بلاک سے گر کر زخمی ہونے والے بچے کی حالت نازک ہے۔ میٹ پولیس کو پوپلر میں ایسٹ انڈیا ڈاک روڈ پر پیر کے روز مقامی وقت 18:50 بی ایس ٹی پر اس اطلاع پر طلب کیا گیا کہ ایک بچہ بلندی سے گر گیا ہے۔ بچے کو سپیشلسٹ علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ اس سے پہلے پیرامیڈیکس نے بچے کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ انکوائری میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ٹاور کے سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا شکار ہونیوالی فیملی بہت اچھی ہے اور لڑکے کا گرنا انتہائی خوفناک ہے۔ اس بلاک کی ایک رہائشی نے، جو اپنا نام ظاہر کرنے کی خواہاں نہیں ہے، کہا کہ اس نے دیکھا کہ ایمرجنسی سروسز کی آمد سے قبل باہر لوگ بچے کے ساتھ موجود تھے۔ وہ بچے کی مدد کرنے کی کوشش کر ہے تھے لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ کیا کریں۔