لندن میں ہندوستانی شخص پر عصمت ریزی اور قتل کا الزام

   

Ferty9 Clinic

لندن۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن میں ایک ہندوستانی شخص پر خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ 2009 میں پیش آئے اس واقعہ کیلئے اسے ماخوذ کیا گیاہے۔ برطانیہ کو حوالے کئے جانے کے بعد یہ الزامات لگائے گئے۔ امان ویاس پر الزام ہے کہ اس نے دیگر تین خواتین کے خلاف بھی اسی طرح کی مبینہ حرکت کی تھی اور مبینہ طور پر انہیں قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔ جنسی حملے کے کیس کے علاوہ اس پر عصمت ریزی کے 7 مقدمات اور جنسی ہراسانی کے 5 کیس درج ہیں۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ اس نے یہ جرائم مختلف مقامات پر انجام دیئے۔