لندن کے شیفلڈکی ایک بس میں دو بہنوں پر حملہ

,

   

٭ برطانیہ کے شیفلڈ میں ایک بس میں دو بہنوں پر حملہ کیا گیا اور ان کے حجاب سے ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی ۔ دونوں متاثرہ بہنوں کی وکالت کرنے والے ایڈوکیٹ نے اس واقعہ کی آزادانہ انکوائری پر زور دیا ۔ اس واقعہ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے انتباہ دے کر چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریڈانا الہادی نے بتایا کہ وہ اپنی بہن اور کچھ سہلیوں کے ساتھ سلور ڈیل اسکول سے بس میں اپنے مکان واپس ہورہی تھی ، اُس وقت اس کے حجاب سے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی، جس سے اس کے چہرے زخم آئے اور آنکھ متاثر ہوئی ۔ اس حادثہ میں اس کی بہن کے پیر پر بھی زخم آئے ۔ متاثرہ بہنوں کی وکالت کرنے والے ارشد بشیر نے ساؤتھ یارک شائر پولیس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔