لندن، 11 جون (یو این آئی) لندن کے برٹش پاکستانی میئر سر صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نوازا۔برٹش پاکستانی سر صادق خان سن 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ وہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بارلندن کے میئر منتخب ہوئے ۔صادق خان نے بتایا کہ بادشاہ چارلس بکھنگم پیلس میں نائٹ ہُڈ کااعزاز دیتے ہوئے مسرور تھے ، نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے ۔