لنگم پیٹ میں ٹی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت

   

یلاریڈی /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے منگارام علاقہ میں تلنگانہ PCC نائب صدر کانگریس قائد مدن موہن کی موجودگی میں ٹی آر ایس جماعت سے تعلق رکھنے والے مختلف قائدین نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ان قائدین کو مدن موہن نے گرمجوشی سے پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں استقبال کیا ۔ شامل ہونے والوں میں قابل ذکر علاقہ ٹی آر ایس پارٹی صدر سائیلو ، سابق سرپنچ گنگارام شیکھر اور دیگر ہیں ۔ کانگریس قائد مدن موہن حلقہ اسمبلی یلاریڈی کے تمام منڈلوں میں کئی دنوں سے مختلف فلاحی کام انجام دیتے ہوئے انتخابات کیلئے تیاری کر رہے ہیں ۔ ان کی فلاحی کام دیکھنے پر ہر جگہ عوام کی کثرت ان کے ساتھ دیکھی جارہی ہے اور کثرت سے کانگریس کی طرف رخ کر رہے ہیں ۔

مدہول میں حمالوں کی مدد پرزور
مدہول 21/ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سیول سپلائی کے حمالوں کی مدد کی جائے ۔مدھول منڈل کے سیول سپلائی پورٹرز کی حمایت کے لیے مقامی تحصیلدار کو ایک یاداشت پیش کی گئی۔ مدھول ایم ایل اے کے ذریعے تنور بسارا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مدھول میں مختلف سستے داموں کی دکانوں پر راشن چاول سپلائی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیول سپلائی آفیسر شیواجی گوتم حماد بدرالدین بابو ڈگمبر اور دیگر موجود تھے ۔