لنگم پیٹ میں ہائی کورٹ وکیل نے بورویلس ڈلوائے

   


یلاریڈی : منڈل لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے ریاستی ہائیکورٹ وکیل جناب محمد معین احمد قادری نے طویل عرصہ سے اپنے آبائی علاقہ لنگم پیٹ میں سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ موصوف اپنی بے پناہ مصروفیات کے بعد بھی منڈل کے عوام کو نہیں بھولے اور آج بھی بلا لحاظ مذہب و ملت سماجی خدمات کا جذبہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ موسم گرما کے پیش نظر اس مرتبہ انھوں نے عوام کو پانی کی سہولت فراہم کرنے کا عزم کرکے منڈل کے سورائی پلی، منگارم، لنگم پیٹ میں بورویلس ڈلواتے ہوئے موٹر بھی نصب کروائے۔ بنیادی ضرورت پانی کا انتظام کرکے لاکھوں روپئے خرچ کرکے مختلف مقامات پر عوام کیلئے پانی کے مسئلہ کو حل کیا۔ موصوف سیاسی مفاد سے دور رہ کر عوامی خدمت کرتے ہوئے منڈل بھر میں غیرمعمولی مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔ مختلف مواضعات میں جناب معین احمد قادری کا عوام نے والہانہ استقبال کرکے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر محترمہ غریب النساء بیگم، سرپنچ شریمتی لاونیا، سریکانت، نعیم، محمد فتح الدین اور دوسرے موجود تھے۔