لوئی ولے ایرپورٹ کا نیا نام لوئی ولے محمد علی انٹرنیشنل ایرپورٹ

,

   

واشنگٹن ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ یعنی 16 جنوری 2019ء کو بورڈ آف دی لوئی ولے ریجنل ایرپورٹ اتھاریٹی نے باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی جو لوئس ولے کے ساکن تھے، کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لوئس ولے ایرپورٹ کو افسانوی باکسر سے موسوم کیا جس کا نام اب لوئس ولے محمد علی انٹرنیشنل ایرپورٹ ہوگا۔ کہا جارہا ہیکہ مرحوم باکسر کی سالگرہ کا اس سے بہتر تحفہ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔