’لوجہاد‘ بی جے پی کے ذریعہ بنایا گیا لفظ :گہلوٹ

   

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ‘لوجہاد’ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ بنایا گیا لفظ ہے جس کے ذریعہ بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرکے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔گہلوٹ نے آج جاری بیان میں کہا ہے کہ شادی کرنا انسانی کا انفرادی آزادانہ موضوع ہے جس کوروکنے کے لئے قانون لانا پوری طرح سے غیرقانونی ہے ۔ یہ قانون عدالت میں ٹک نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محبت میں جہاد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔مسٹر گہلوت نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی آب وبوا بنائی جارہی ہے جس میں دو بالغوں کی رضامندی ریاست کی رحم پر انحصار کرے گی۔ شادی نجی فیصلہ ہے اوروہ اس پر پابندی عائد کررہے ہیں جو انفرادی آزادی کی خلاف ورزی ہے ۔