لودھی گارڈن کا دورہ کرنے کے بعد سوارا بھاسکر کو ٹرول کیاگیا

,

   

ممبئی۔نئی دہلی کے لودھی گارڈن میں حال ہی میں اداکارہ سوارا بھاسکر گئی تھیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنے اس دورے کی تصویر بھی شیئر کی تھی

لودھی گارڈن کی تصویریں سوارا بھاسکر نے شیئر کی تھی

مذکورہ اداکارہ نے لودھی گارڈنس کو جگجیت سنگھ کی غزل کا جغرافیائی ورژن قراردیاتھا

تصویروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کچھ ٹوئٹر صارفین نے انہیں ٹرول کیا۔ ان میں سے ایک نے لکھا کہ”اگر تمہاری اندر ہمت ہے تو ایک مرتبہ اکشر دھام جاؤ اور تصویر پوسٹ کرو“

ایک اورفرد نے لکھا کہ”آپ کی پسندیدہ جے این یو اور جامعہ کا بھی دورہ کریں“۔

ٹرول کرنے والوں نے سوارا بھاسکر کو نشانہ بنایا
واضح رہے کہ دائیں بازو کے نظریات کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد سے مذکورہ اداکارہ کو ٹرول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔

حال ہی میں ایک ٹرول نے ان سے استفسار کیاکہ”چھ ماہ ہوگئے ملک میں سی اے اے نافذ ہوکر۔ آپ بتاسکتی ہیں کہ کتنے لوگ شہریت سے محروم ہوگئے ہیں؟؟کتنے لوگوں کو تحویل مراکز میں بھیجا گیاہے؟؟“۔

مذکورہ ٹرول کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ”جب تک این آرسی نہیں نافد ہوتا(این پی آر کی تفصیلات کے ذریعہ) سی اے اے میں ترمیم کا

ہندوستانیوں شہریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا(باوجود اسکے یہ حقیقت ہے کہ ترمیمات خود بڑے مسائل ہیں)سی اے اے‘ این آرسی‘ این پی آر ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔

ٹرولنگ سے زیادہ اپنے ذہن کا استعمال کریں!“

شہریت ترمیمی ایک2019کو منظوری کے بعد سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے سبب مذکورہ اداکارہ سرخیوں میں رہی ہیں

سی اے اے
سی اے اے کے ذریعہ ہندوؤں‘ سکھوں‘ جین‘ پارسیوں‘ بدھسٹوں اور عیسائیوں کو جن کا تعلق افغانستان‘ بنگلہ دیش اور پاکستان سے ہے اور31ڈسمبر 2014سے قبل جو ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں ان کی ملک کی شہریت سے نوازا جائے گا۔

جبکہ دوسری جانب این آرسی ہندوستانی شہریت کاراجسٹرار ہے