لون ایپس کی ہراسانی کا شکار ایک شخص کی خودکشی

   


حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لون ایئس کی ہراسانی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس جگت گیری گٹہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 40 سالہ رمیش نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ دین بندھو کالونی میں بیوی بچوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ رمیش شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور اس نے گھریلو اخراجات کی خاطر مختلف لون ایپس سے قرض لیا تھا اور قرض کی ادائیگی کیلئے لون ایپس کی جانب سے رمیش کو شدید ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور اذیت پہونچائی جارہی تھی جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع