لووجہاد کے الزام میں گرفتاری

   

پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں لو جہاد کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔سی او بسیل پور پرتیک دہیا نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کے والد کی شکای تپر بلسنڈا پولیس نے ملزم سلیم کے خلاف عصمت دری، پاسکو ایکٹ اور تبدیلی مذہب ایکٹ کے تحت سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔بلسنڈا تھانہ پولیس کے مطابق شکایت میں سلیم پر الزام لگایا ہے کہ اس نے نابالغہ کو اپنے معاشقے میں پھنسا کر اس کے ساتھ کئی بار جسمانی تعلقات قائم کئے ۔ ڈیرھ سال تک ہوس کا شکار بنانے کے بعد ملزم نے لڑکی کا مذہب تبدیل کرا کر نکاح کرنے کا منصوبہ بنایا۔