کریمنگر ۔ کسانوں کو ایک بڑی راحت فراہم کرتے ہویء آبپاشی عہدیداروں نے آج لوور مانیر ڈیم سے کاکتیہ کنال کے ذریعہ آیاکٹ میں پانی جاری کردیا ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کے اسسٹنٹ انجینئرس کالیداس اور ومشی نے پانی کی اجرائی عمل میں لائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 500 کیوسکس پانی آیاکٹ میں جاری کیا جا رہا ہے اور اس کو مرحلہ وار انداز میں بڑھاتے ہوئے 4,000 کیوسک کردیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ دن پانی کی اجرائی اور سات دن روکنے کے طریقہ کار کے ذریعہ 31 مارچ تک پانی کی اجرائی جاری رہے گی ۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کا احتیاط سے استعمال کریں۔ حالانکہ پانی کی اجرائی 15 ڈسمبر سے کی جانی تھی تاہم کسانوں کی خواہش پر اسے موخر کردیا گیا تھا ۔ بعدازاں آج سے پانی کی اجرائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔