حیدرآباد : گاندھی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سنگارینی کالریز لمیٹیڈ کا ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سدرشن آج صبح لوور ٹینک بینڈ سے اپنے مکان واقع کشائی گوڑہ واپس جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ایچ پی گیاس کمپنی کی لاری نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سدرشن برسرموقع ہلاک ہوگیا اور اس کی موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ پولیس گاندھی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
