لوڈو کھیلنے والے شخص کو کھانسی آنے پر گولی ماردی گئی

   

گریٹر نوئیڈا:15اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع گوتم بدھنگر کے گریٹر نوئیڈا کے دیا نگر گاؤں میں لوڈو کھیل رہے شخص کے کھانسنے پر قریب سے گذر رہے ایک شخص نے اسے گولی مار دی۔واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم جئے ویر عرف گلو موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی پرشانت کو قریب کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ گریٹر نوئیڈا زون(3) کے ڈپٹی کمشنر راجیش سنگھ کے مطابق گاؤن میں بجلی نہیں آرہی تھی۔ اس وجہ سے پرشانت اپنے ساتھی ترون،شیکھر اور ایک دیگر شخص کے ساتھ گاؤں کے سینتھلی مندر کے نزدیک لگے درخت کے نیچے لوڈو کھیل رہے تھے ۔ تبھی جئے ویر گلو مند رپر آیا۔ اسی دوران پرشانت کو کھانسی آگئی۔ اس پر گلو مشتعل ہوگیا اور پرشانت سے جھگڑنے پر آماد ہ ہوگیا۔اور بات بڑھنے پر طمنچہ نکال کر پرشانت کو گولی ماردی۔