نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو 20 مارچ کو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد یہاں کے ایمس کووڈ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے اور فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ برلا کی حالت مستحکم ہے اور ان کے اہم اعضاء معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔اسپتال کے مطابق، 58 سالہ برلا 19 مارچ کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور اگلے ہی دن ایمس کووڈ سنٹر میں مانیٹرنگ کے لئے داخل کیا گیا تھا۔