لوک سبھا اسپیکر برلا نے نوودیا ڈائرکٹری جاری کی

   

ادے پور: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے یہاں روٹری ڈسٹرکٹ 3056 کی جانب سے سال 2023-24 کے لیے شائع کردہ ڈائرکٹری جاری کی۔صوبے کی جانب سے گورنر ڈاکٹر نرمل کناوت نے شہر کے تمام روٹری کلبوں کے صدور نے ہوٹل تاج اراولی میں منگل کومسٹر برلا اور راجستھان کے گورنر کلراج مشرا سے ملاقات کی تھی۔ اس پرمسٹر برلا اور مسٹر مشرا کو ڈائرکٹری کی پہلی کاپی پیش کی گئی۔ گورنر ڈاکٹر نرمل کناوت نے بتایا کہ اس موقع پر اوم برلا اور کلراج مشرا نے ڈائرکٹری کی تعریف کی اور روٹری کی طرف سے کئے جا رہے خدمات کے کاموں کو جانا۔


تریپورہ میں آبرو ریزی کا ملزم گرفتار
اگرتلہ: تریپورہ میں دھالائی ضلع کی لونگ ترائی گھاٹی کے دوردراز گاؤں میں تین دن پہلے ایک لڑکی سے آبروریزی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) سونا چرن جماتیا نے بتایا کہ امردیپ چمکا نام کے مجرم کو منگل کو لال چیرا سے دلچرا کے درمیان گرفتار کی ا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران امردیپ نے جرم قبول کر لیا ہے ۔ پولیس اسے عدالت میں پیش کرکے حراست میں لینے کا مطالبہ کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق،گاؤں والے جب تریپورہ کے آخری مہاراجہ بہادر وکرم مانکیہ کی115ویں سالگرہ منا رہے تھے ، تبھی سات سال کی بچی اکیلے سڑک پار کر رہی تھی۔ اس کے پڑوسی نے اس کی مدد کی تھی۔ بعد میں،اس نے مبینہ طور پر لڑکی کو چاکلیٹ کے لئے اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ آبروریزی کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو چاکلیٹ خریدنے کے لئے دس روپے دے کر چھوڑ دیا اور ساتھ س ہی واقعہ کے بارے میں کسی کو کچھ نہ بتانے کو کہا۔لڑکی اگلے دن بیمار پڑ گئی اور اس نے اپنی ماں کو ساری بات بتائی۔ اس کے بعد لواحقین نے اسے اسپتال میں بھرتی کرایا۔ لڑکی کا ابھی بھی علاج چل رہا ہے لیکن وہ صدمے میں ہے ، متاثرہ کے والدین نے تھانے میں درج کروائی۔