لوک سبھا الیکشن جیتنے بی جے پی کسی ملک پر حملہ کرسکتی ہےبہار کے وزیر کو اندیشہ

   

پٹنہ : بہار کے وزیر امدادی باہمی سریندر یادو نے آج الزام عائد کیاکہ بی جے پی 2024 ء کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لئے چناؤ سے عین قبل کسی بھی ملک پر حملہ کرسکتی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ملک میں جب کبھی انتخابات ہوتے ہیں، بی جے پی آرمی پرحملوں کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اِس مرتبہ بی جے پی خود کسی ملک کو نشانہ بناتے ہوئے الیکشن جیتنے کی کوشش کرسکتی ہے۔ بی جے پی الیکشن کی خاطر کچھ بھی کرسکتی ہے۔