لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

   

پونالا لکشمیا اور جے گیتاریڈی کا اظہارناراضگی
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائدین اور سابق وزراء پونالا لکشمیا اور جے گیتاریڈی نے لوک سبھا چناؤ کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کے یکطرفہ اعلان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ پونالا لکشمیا نے کانگریس امور کے انچارج آر سی کنٹیا سے رابطہ قائم کیا اور اپنی ناراضگی ظاہر کی کہ پارٹی کی ریاستی انتخابی کمیٹی سے بات کئے بغیر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔