لوک سبھا انتخابات میں منتخب کروانے کا جھانسہ

   

۔20لاکھ کا دھوکہ، تین آدمیوں کے خلاف کیس درج
تھانہ ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا پولیس نے تین افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ انہوں نے ایک آدمی کو اس کی بیوی کو لوک سبھا انتخآبات میںمنتخب کروانے کا جھانسہ دے کر 20لاکھ روپئے اینٹھ لئے تھے ۔ شکایت کنندہ ودیا ساگر چوان کا تعلق ٹاؤن پلاننس کے محکمہ سے بتایا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ودیا ساگر جب مارچ کے مہینہ میں کلکٹر آفس کے کینٹن میں پوچھا کہ اس کی بیوی کیا انتخابات لڑسکتی ہے تو ان تینوں ملزمین میں سے ایک ملزم جادھو اور اس کے ایک ساتھی اروند شرما نے ایک خود ساختہ سادھو سے اُسے ملایا جس کا نام گرودیو مہاراج تھا اور کہا کہ سادھو بعض رسومات انجام دے گا جس سے اس کی بیوی کے منتخب ہونے میں مدد ملے گی ۔ ملزمین نے ودیا ساگر سے پیشگی کچھ رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور منتخب ہونے کے بعد 5کروڑ روپئے دینا طئے ہوا ۔ چوان نے دعویٰ کیا کہ اس نے ملزمین کو 20لاکھ روپئے پیشگی ادا کئے، چو ان کی بیوی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا لیکن وہ انتخابات میں کامیاب نہ ہوسکی ، اسے صرف 1188 ووٹ حاصل ہوئے ۔ چوان کی شکایت پر پولیس نے ان تینوں ٹھگوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ، مگر ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔