لوک سبھا انتخابات میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا بی جے پی نے رکھا ہدف

   

نئى دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ شیئر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لئے ملک بھر کی لوک سبھا کو کلسٹر میں تقسیم کرکے کلسٹر میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا ان کلسٹروں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ بتایا گیا کہ کلسٹر میٹنگز 15 جنوری کے بعد شروع ہوجائیں گی۔اس کے ساتھ ہی پارٹی کا یوتھ ونگ 24 جنوری سے نئے ووٹر کانفرنسوں کا آغاز کرے گا اور ملک بھر میں 5000 کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہی نہیں ملک بھر میں سماجی کانفرنسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ بی جے پی اتر پردیش میں یادووں اور جاٹوں کو اپنے ساتھ لانے کے لیے اس سمت میں مسلسل کوششیں کرے گی۔