لوک سبھا انتخابات پر اویسی کا بیان ’اے ائی ایم ائی ایم بہار کے سیمانچل سے مزید امیدوار کھڑا کریگی‘۔

,

   

سیمانچل علاقہ بہار کے چار شمال مشرقی اضلاع پورنیا‘ اراریا‘ کشن گنج اور کتھیار پر مشتمل ہے۔
کشن گنج۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مجوزہ عام انتخابات میں بہار کے سیمانچل علاقے سے مزید امیدوار کھڑا کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوک سبھا 2024انتخابات میں جھارکھنڈ کی دو یا تین سیٹوں سے بھی اپنے امیدوار کھڑا کرنے کی اے ائی ایم ائی ایم تیاری میں لگی ہوئی ہے۔

اویسی نے رپورٹرس کوبتایاکہ ”مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں بہار کے سیمانچل علاقے سے ہم مزید پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار اترانے کی تیاری کررہے ہیں۔ پچھلے لوک سبھا الیکشن میں ہم نے اس علاقے کی ایک ہی سیٹ پر امیدوار کھڑا کئے تھے اور وہ کشن گنج ہے“۔

بہار کے سیمانچل علاقے جس میں مسلمانوں کی آبادی زیاد ہ ہے کہ تین روز دورے پر ائے اے ائی ایم ائی ایم صدر نے کہاکہ ”اس مرتبہ کشن گنج کے علاوہ ہم مزید تین سیٹوں پر اپنے امیدوار اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔

قطعی فیصلہ بہت جلد لیاجائیگا۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ سے ہماری پارٹی کے وفد سے میری ایک ملاقات ہوئی ہے اور ہم نے 2024کے لوک سبھا الیکشن میں قبائیلی ریاست میں دو سے تین سیٹوں پر اپنے امیدوار اترنے پر غور کررہے ہیں“۔

سیمانچل علاقہ بہار کے چار شمال مشرقی اضلاع پورنیا‘ اراریا‘ کشن گنج اور کتھیار پر مشتمل ہے۔

کشن گنج میں زیر تجویک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کیمپس کے متعلق بات کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ”کشن گنج میں اے ایم یو کیمپس کی شروعات اب تک نہیں ہوئی ہے اس کے لئے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت اور نتیش کمار کی بہار حکومت ذمہ دار ہے۔

اگر مرکزی اوریاستی حکومتیں اس مسلئے کو سنجیدگی سے لیں تو تعمیرات میں آنے والی انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کوفوری دور کرلیاجاسکتا ہے“۔