ہفتہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کا امکان
نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے پروگرام کا امکان ہیکہ الیکشن کمیشن مارچ کے پہلے ہفتہ میں اعلان کرے گا۔ لوک سبھا کی موجودہ میعاد 3 جون کو ختم ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن کتنے مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جائیں اور انتخابی نتائج کا کس تاریخ کو اعلان کیا جائے گا اس پر غور کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے تاہم کہا کہ تاحال تاریخ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن فیصلہ ہونے کے بعد پروگرام کا اعلان کرے گا۔ امکان ہیکہ الیکشن کمیشن سابقہ مثال کو پیش نظر رکھتے ہوئے آندھراپردیش، اوڈیشہ، سکم اور اروناچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کے نمونے پر لوک سبھا انتخابات منعقد کرے گا۔