لوک سبھا انتخابات: 25 بیرون ممالک کی سیاسی جماعتوں کو مشاہدہ کی دعوت

   

نئی دہلی : ہندوستان دنیا کا بڑا جمہوری ملک ہے اور بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ ہندوستان میں اب لوک سبھا الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ اسی لیے پوری دنیا کے عالمی کھلاڑیوں میں اس بات پر بے پناہ تجسس پایا جاتا ہے کہ بی جے پی کی مہم کیسے چلتی ہے۔ شاید ہندوستان میں انتخابی سیاست کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دنیا بھر 25سیاسی جماعتوںکو الیکشن کا مشاہدہ کرنے کیلئے مدعو کیا جارہا ہے اور انہیں بی جے پی کی مہم کی وسعت اور گہرائی کو دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ ملک میں 19 اپریل سے لوک سبھا انتخابات 7 مراحل میں منعقد ہورہے ہیں۔