لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ستیہ گرہ پر بیٹھے اپوزیشن لیڈران سمیت سونیا-راہل بھی شامل

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے لندن بیان اور دیگر تنازعات کے درمیان پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کو پورے دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی پیر کو ہوگی۔ دریں اثناء اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ ہاؤس میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کرنے بیٹھ گئے ہیں۔ اس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ اب تک ہنگامہ خیز رہا ہے۔ مرکزی حکومت راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیانات کو لے کر ان کا گھیراؤ کر رہی ہے۔ حکمران پارٹی راہول گاندھی سے مسلسل معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے کچھ غلط نہیں کہا، اس لیے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا دہلی میں اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اڈانی کیس کی جے پی سی جانچ کا مطالبہ کیا۔ کانگریس ایم پی اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے احتجاج میں شامل ہوئے۔