نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی ہدایات پر لوک سبھا سکریٹریٹ اپنے افسران اور عملے کے لیے چنتن شیویروں کا ایک سلسلہ شروع کر رہا ہے ، جس کا پہلا دو روزہ چنتن شیویر 24 اور 25 اپریل 2023 کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا، جس میں سیکرٹریٹ کی مختلف خدمات کے 250 افسران حصہ لیں گے ۔لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ 24 جولائی 2023 کو پہلے چنتن شیویر کا افتتاح کریں گے ۔