لوک سبھا میں ’’بین صنفی اشخاص‘‘ کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نے دوشنبہ کو بین صنفی اشخاص کے حقوق کے تحفظ کے بل بابتہ 2019ء کو منظوری دے دی۔ اس بل کا مقصد سماجی، معاشی اور تعلیمی طور پر بین صنفی اشخاص کو بااختیار بنانا ہے۔ اس بل کو ’’ندائی رائے‘‘ سے منظور کرلیا گیا۔ اس بل کے ذریعہ بین صنفی اشخاص کے بھیک مانگنے کو جرم قرار دینے کی شق کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ بل کے مطابق ’’بین صنفی ایسے انسان کو کہتے ہیں جس کی جنس پیدائش جنس سے مطابقت نہ رکھتی ہو۔