نئی دہلی: لوک سبھا میں آج پانچ بلوں کو پیش کیا گیا۔وقفہ سوالات کے بعد اسپیکر اوم برلا کی اجازت سے وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے قومی دارالحکومت علاقہ (ترمیمی) بل 2021متعارف کرایا۔ پرہلاد جوشی نے مائنس اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) (ترمیمی) بل ایوان کے ٹیبل پر رکھے ۔کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے قومی دواسازی سائنسز ایجوکیشن اور تحقیق (ترمیمی) بل اوراسمرتی ایرانی نے چائلڈ جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ترمیمی بل متعارف کرایا۔ جہاز رانی کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے جہاز رانی بل پیش کیا۔ششی تھرور نے کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) (ترمیمی) بل اور چائلڈ جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ترمیمی بل کی تکنیکی بنیادوں پر مخالفت کی ، جسے حکومت نے مسترد کردیا۔