آج لوک سبھامیں پھرایک بار طلاق ثلاثہ بل پیش کردیا گیاہے۔مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے ایوان میں طلاق ثلاثہ بل پیش کیا۔اس کے تعلق سےبی جےپی نے ارکان پارلیمان کو تین لائن کاوہپ جاری کردیاہے۔ تمام بی جےپی ارکان پارلیمان کو پارلیمنٹ میں حاضررہنے کولازمی قراردیاگیاہے۔
آپ کوبتادیں کہ مودی حکومت کی دوسری باری میں بجٹ سیشن کے پانچویں دن طلاق ثلاثہ بل کامسودہ لوک سبھامیں پیش کیاگیاتھا۔ جس پر اپوزیشن نے اعتراض جتایاتھا۔21 جون کو پارلیمنٹ میں مسودہ پیش کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ بل کے تعلق سے حکومت کادعویٰ ہے کہ اس بل سےمسلم خواتین کومساوی حقوق فراہم کےجائیگا۔وہیں طلاق ثلاثہ بل میں تین سال قید کی بات کہی گئی ہے۔
دوسری جانب کانگریس پارٹی نے بھی اس کے مد نظرلوک سبھا اورراجیہ سبھا میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے آئندہ دو دن حاضررہنے کے لئے وہپ جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران پانچویں دن 21 جون کو ہی اس بل کا مسودہ پیش کیا گیا تھا، جس پر اپوزیشن پارٹیوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس مرتبہ بھی نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو تی ن طلاق بل کی مخالفت کرے گی۔