لوک سبھا میں ہنگامہ پر ناراضگی اسپیکر کارروائی سے غیرحاضر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمانی کارروائی کی صدارت نہیں کی۔ وہ ایوان میں گذشتہ دو دن سے ہورہی ہنگامہ آرائی سے شدید ناراض ہیں۔ برلا عام طور پر پارلیمنٹ کی کارروائی کی پہلے دن سے ہی ایوان کی صدارت کرتے ہیں لیکن آج وہ لوک سبھا نہیں آئے ۔ ان کی غیرموجودگی میں پریسائیڈنگ آفیسرس نے ایوان کی کارروائی چلائی۔