لوک سبھا نے فرنانڈس اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا

   

نئی دہلی۔ 4فروری (سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا نے سابق مرکزی وزیر جارج فرنانڈس اور ایوان کے سات دیگر اراکین کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایواین کی کارروائی شروع ہوتے ہی صدر سمترا مہاجن نے ایوان کے آٹھ سابق ارکان پارلمنٹ کے انتقال کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر فرنانڈس چوتھی،چھٹی ،ساتویں اور نویں سے مسلسل 14ویں لوک سبھا تک ایوان کے رکن رہے ۔وہ تیز ترار سماجوادی لیڈر تھے اور انہوں نے مرکزی حکومت میں ریلوے اور وزیردفاع رہے ۔ محترمہ مہاجن نے کہا کہ آنجہانی سابق رکن کییور بھوشن ساتویں اور آٹھویں لوک سبھا کے رکن رہے ۔وہ ادب سے دلچسپی رکھتے تھے اور کئی میگزین کے مدیر بھی رہے ۔مسٹر بٹیشور ہم رام چھٹی لوک سبھا کے رکن تھے ۔مسٹر وائی جی مہاجن 13ویں اور 14ویں لوک سبھا میں ایوان کے رکن تھے ۔ڈاکٹر جی آر سرودے 10ویں اور 11ویں ،جلاگم کونڈالا راو چھٹی اور ساتویں ،مسٹرکے کرشنامورتی 12ویں اور مسٹر بھانو پرکاش سنگھ تیسری اور چوتھی لوک سبھا کے رکن تھے ۔