لوک سبھا چناؤ میںبی آر ایس ووٹ کی حقیقی مستحق: کے ٹی آر

   

سوشیل میڈیا میں لوک سبھا میں اٹھائے گئے سوالات کا تذکرہ
حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس کے حق میں مہم کا سوشیل میڈیا میں آغاز کردیا ہے۔ کے ٹی آر نے لوک سبھا چناؤ میں بی آر ایس کو ووٹ دینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ کی آواز شدت سے اٹھانے والی پارٹی الیکشن میں ووٹ کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا چناؤ میں کے سی آر کی ٹیم کو ووٹ اس لئے بھی دیا جائے کیونکہ 16 ویں اور 17 ویں لوک سبھا میں بی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے جملہ 4754 سوالات کئے جبکہ کانگریس ارکان نے 1271 اور بی جے پی ارکان نے صرف 190 سوالات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے حقوق کی ادائیگی کیلئے مرکز سے صرف بی آر ایس ارکان نے آواز اٹھائی۔ کل آج اور پھر کل ہمیشہ تلنگانہ کیلئے بی آر ایس ہی آواز اٹھاتی ہے۔1