لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی چار سیٹوں کے لئے 12 اپریل کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔کمیشن نے سنیچر کے روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے ‘مغربی بنگال کی آسن سول لوک سبھا سیٹ کے علاوہ مغربی بنگال کے بالی گنج، چھتیس گڑھ کی کھیرا گڑھ، مہاراشٹر کی کولہاپور شمال اور بہار کی بوچاہن سیٹ پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے،نوٹفکیشن 17 مارچ کو جاری ہوگا اور نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 مارچ ہے۔ 25مارچ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 28 مارچ ہے۔ ان سیٹوں پر انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 16 اپریل کو ہوگی۔