لوک سبھا کی 94 سیٹوں کے لیے اعلامیہ جاری

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر انتخابی عمل کا اعلامیہ جاری کیا۔عام انتخابات کیلئے 16 مارچ کو جاری پروگرام کے مطابق تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 94 پارلیمانی حلقوں اور مدھیہ پردیش میں بیتول پارلیمانی حلقہ کے ملتوی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلے کیلئے تمام نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل آج ہو گا اور کاغذات نامزدگی 19 اپریل تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال 20 تاریخ کو ہو گی اور 22 تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے ۔